آریان خان کو آج نہیں ملی ضمانت بامبے ہائی کورٹ میں کل پھر ہوگی سماعت

ممبئی:ممبئی ڈرگ آن کروز کیس کے ملزم آریان خان کو آج رات بھی جیل میں گزارنی پڑے گی۔ طویل سماعت کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے آریان خاں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ہائی کورٹ ن اس معاملے میں آگے کی سماعت کے لئے بدھ ڈھائی بجے کا وقت طے کیا ہے۔ آرین کی جانب سے عدالت میں سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے منگل کو اپنی دلیلیں پیش کیں۔ اب اس معاملے میں بدھ کو یہ ملزم ارباز مرچنٹ کی ضمانت پر وکیل امت ڈیسائی اپنی دلیل پوری کریں گے۔ مسٹر ڈیسائی آج بھی عدالت میں دلیل دے رہےتھے، تو عدالت نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ مسٹر ڈیسائی نے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے بھی اپنی بات رکھنے کے لئے عدلت سے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی۔