دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف اسپتال میں داخل کرایا گیا

ممبئی ، 30 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینےکی تکلیف ہونے کے سبب ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 98 سالہ مسٹر کمار کو ممبئی کے کھارعلاقے میں پی ڈی ہندوجا اسپتال میں منگل کے روز انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا  ہے۔ اس سے کچھ دن پہلے بھی انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور صحت یاب ہونے کے بعد مسٹر کمار کو اسپتال سے چھٹی مل گئی تھی ۔ لیکن کل پھرانہیں سانس کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ 
مسٹر کمارانتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) وارڈ میں داخل ہیں ، جہاں ڈاکٹران کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ ایک دیگررپورٹ کے مطابق 70 سالہ فلمی اداکارنصیرالدین شاہ کو دو دن قبل پھیپھڑوں میں پانی بھرجانے کی وجہ سے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ تشخیص کے بعد پتہ چلا کہ مسٹر شاہ کو نمونیا ہوا ہے۔ نصیرالدین کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ نے بھی بتایا ہے کہ فکرکرنے کی کوئی بات نہیں، نمونیا کی وجہ سےانہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہےاور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے