معروف اداکارہ ششی کلا کا انتقال

نئی دہلی،4اپریل (یو این آئی) معروف اداکارہ ششی کلا کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔وہ 88برس کی تھیں۔انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی جن میں خوبصورت، انوپما، کبھی خوشی کبھی غم مشہور فلمیں ہیں۔ کئی دیگر فلمیں بھی ہیں جن میں ان کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی۔ہندستانی سنیما میں ان کی خدمات کے لئے انہیں 2017میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔انہیں آرتی اور گمراہ فلم میں بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل نے ششی کلا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 انہوں نے کہاکہ ششی کلا نے کئی مرکزی کرداروں کے ذریعہ ہندستانی سنیما میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔