کنگنا رنوت کو سب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

نئی دہلی 22 مارچ (یواین آئی) مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھورے‘ کو سال 2019 کے لئے سب سے بہترین فلم کاقومی ایوارڈ ونر قراریاگیا ہے۔اداکارہ کنگنا رنوت نے منیکرنکا اورپنگا فلم میں شانداراداکاری کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈجیتا ہے۔ سال 2019 کے لئے آج یہاں 67 ویں قومی فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول نے یہ پروگرام منعقدکیا تھا۔قومی فلم ایوارڈز کا انتخاب ہرسال فلم صنعت کی مشہورہستیوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ ان انعامات کو صدر پیش کرتے ہیں۔