"ایک کردار کے لئے بطور اداکار جسمانی طور پر تبدیل ہونا دلچسپ ہے": کنال کپور

ممبئی :کنال کپور اپنے ہر کردار میں بہترین اداکاری کرنے کیلئے کافی محنت کرتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کو امین حاجی کی ہدایت کاری میں بنائے گئے ’کوئی جانے نا‘ میں اپنے کردار کیلئے بیحد کم وقت میں  بڑے فزیکل ٹرانسفارمیشن سے گزرنا پڑا تھا سے گزرنا پڑاتھا۔ اگرچہ اس طرح کی ٹرانسفارمیشن کیلئے جم جانا فطری بات ہے ، لیکن اس دوران ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی ، جسے کنال نے ایک معروف اشاعت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔ اداکار نے مزید کہا ’بطور اداکار ایسیکردار کیلئے جسمانی طور پر تبدیل ہونا دلچسپ ہے۔ تاہم ، اس بار یہ چیلنجنگ تھا کیوں کہ تقریبا چھ ہفتے قبل ہم نے ایک ایکشن سیکوینس کی شوٹنگکی تھی جس کے لئے مجھے بہت فٹ ہونے کی ضرورت تھی۔اور پھر ہماریں ایک سین شوٹ کرنا تھا جہاں میںآؤٹ آف شیپ ہوں۔ لہذا ، میرے پاس آؤٹ آف شیپ ہونے سے لیکر بہت مضبوط دیکھنے تک صرف چھ ہفتے کا وقت تھا۔انہوں نے مزید کہا’اس ایکشن سیکوینس کیلئے مجھے جسمانی طور پر پرکشش لک کی ضرورت تھی۔ میرے ٹرینر سمیر جورا نے مجھے ایک روٹین دیا جس کیلئے مجھے دن میں دو بار ٹریننگ کرنی پڑی ہے۔ میرادن ایک گھنٹے کے کارڈیو اور ٹریننگ سیشن کے ساتھ شروع ہوا تھااور پھر شام میں ویٹ لفٹنگ سیشن ہوا کرتا تھا۔وہیں ڈائریکٹر امین حاجی نے کہا کہ’مجھے یہ کہنا ہے کہ کنال ایک حیرت انگیز طور پر سرشار اور پرعزم اداکار ہیں۔ وہ آپ کی توقع سے زیادہ فراہم کرتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ اتنی جلدی اتنا اچھا لک اختیار کر لیں گے کیوں کہ اس سے چھ ہفتے قبل ہم نے ایک ایسا سیکوینس شوٹ کیا تھا۔ جہاں وہ بالکل مخالف نظر آیا۔ جب میں نے تبدیلی دیکھی تو میں حیران رہ گیا۔پروجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے پرجوش کنال کا کہنا ہے کہ ، ’میں ہمیشہ ہی پلپ ناول کا بہت بڑا مداح رہا ہوں اور یہ ایک زبردست پلپ انٹرٹینر ہے۔ میرے خیال میں یہ حیرت انگیز ہے کہ امین نے ایک پریم کہانی ، ایک سسپنس ڈرامہ  اور پلپ فکشن کوایک ساتھ پیش کیا۔