ارجنٹینا کی نائب صدر کو چھ سال قید کی سزا

بیونس آئرس 7 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا کی ایک عدالت نے منگل کو نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی اور ان پر عوامی عہدہ رکھنے پر تاحیات پابندی لگا دی۔محترمہ فرنانڈیز، جنہوں نے 2007 اور 2015 کے درمیان دو مدت کے لیے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، ان پر پبلک ورکس کے بے قاعدہ ٹھیکوں پر ’’دھوکہ دہی‘‘ کا الزام لگایا۔واضح رہے کہ نائب صدر کو فوری قید کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ سزا کے خلاف اپیل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔یہ پہلا موقع ہے جب ارجنٹینا کے کسی نائب صدر کو عہدے پر رہتے ہوئے کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔نائب صدر نے کل ٹویٹ کیا کہ وہ اب 2023 کے عام انتخابات میں کسی سیاسی عہدے کی امیدوار نہیں ہوں گی۔