فلم اداکار سچن جوشی منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار

ممبئی،  15 فروری  (یو این آئی) فلم اداکار اور تاجر سچن جوشی کوبلیک منی کو قانونی بنانا(منی لانڈرنگ) کے معاملہ میں پیرکو یہاں ایک مقامی عدالت نے 18فروری تک انفورسمنٹ ڈا ئرکٹوریٹ(ای ڈی) کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ای ڈی نے اومکار گروپ کے ساتھ اس معاملہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے)2002کی دفعات کے تحت اتوار کو جوشی کو گرفتار کیا تھا۔ جوشی جے ایم جے گروپ سے منسلک ہوئے ہیں اور یہ گروپ 2017میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب  اس نے کاروباری کنگ فشر ولا کو گوا میں خریدا تھا۔ایجنسی نے اب اس معاملے کا پتہ لگانے کے لئے جانچ شرو ع کی ہے۔
 انکم ٹیکس محکمہ نے بھی اس سلسلہ میں تحقیقات کی ہے۔خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بابو لال ورما اور کمل کشور گپتا، میسرس اونکا را گروپ کے پروموٹروں کو پی ایم ایل اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اومکار گروپ کے پروموٹرس کے خلاف اورنگ آباد پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جانچ کررہا ہے۔