سارہ علی خان اور ورون دھون کی فلم’کلی نمبر1‘ کانیا گانا ’حسن ہے سہانہ‘جاری

ممبئی(ایم ملک)سارہ علی خان اور ورون دھون کی فلم 'کلی نمبر' کا نیا گانا 'حسن ہے سہانہ' ریلیز ہوگیا ہے۔ اس گانے میں سارہ علی خان اور ورون دھون کا تیز ڈانس اور دھامکیدار کیمسٹری دیکھی جاسکتی ہے۔فلم کے اس نئے گانے کو شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ، "مجھے کچھ اعلان کرنا ہے ، تیاررہیںکچھ تفریح، رقص اور باؤنس کیلئے ، حسن ہے سہانہ جاری کی گئی ہے۔فلم کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون کررہے ہیں اور اس میں پریش راول ، جاوید جعفری ، جانی لیور اور راج پال یادو بھی نظر آئیں گے۔سارہ علی خان اور ورون دھون کی فلم 'کلی نمبر1‘ 25 دسمبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔