بالی ووڈ اداکار آصف بصرا نے دھرمشالہ میں کی خودکشی، پالتو کتے کی رسی سے لگایا پھندا

‌دھرمشالہ،12؍نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار آصف بصرانے خود کشی کرلی ہے۔ جمعرات کو ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے دھرشالہ میں آصف بصرا نے میکلوڈ گنج میں جوگی باڑا روڈ پر واقع ایک کیفے کے پاس خود کشی کی ہے۔ اداکار نے خودکشی کیوں کی ہے، اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ کانگڑا کے ایس پی  ومکت رنجن نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکار آصف بصرا گزشتہ پانچ سالوں سےمیکلوڈ گنج میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی ایک غیرملکی خاتون دوست بھی رہتی تھی۔ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آصف بصرا یوکے کی ایک خاتون کے ساتھ لو ان میں میکلوڈگنج میں رہتے تھے۔ جمعرات دوپہر وہ اپنے پالتو کتے کو گھمانے نکلے تھے۔ اس کے بعد گھر واپس آکر انہوں نے پالتو کتے کی ہی رسی سے پھندا لگا لیا۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔ کانگڑا کے ایس پی ومکت رنجن نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس معاملے کی پڑتال کر رہی ہے۔ آصف بصرا نے خود کشی کی ہے۔آصف بصرا مشہور ٹی وی اداکار ہیں۔ وہ کئی بالی ووڈ مووی ’پرجانیاں’ بلیک ’فرائیڈے’ کے علاوہ ہالی ووڈ فلم آوٹ سورس میں بھی نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ، آصف بصرا ہماچلی فلم سانجھ میں بھی اپنے کردار کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، عمران ہاشمی کی ’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی’ فلم میں بھی انہوں نے عمران ہاشمی کے والد کا کردار نبھایا تھا۔