عدالت نے سنی کنگنا کو " حرام خور " کہنے والی سنجے راؤت کی آڈیو کلپ

    ممبئی:28 ستمبر  (یو این آئی) ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ہندی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ان کی عمارت مسمار کرنے کے خلاف دائر کیس کی سماعت کے دوران ، آج پیر کو بمبئی ہائی کورٹ نے شیوسینا رہنما سنجے راوت کے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بیان کی آڈیو کلپ سنی۔ جسٹس ایس جے کتھاوالااور آر آئی چھاگلہ پر مشتمل بینچ نے کنگنا کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر بیرندر صراف کو آڈیو کلپ چلانے کے لئے کہا۔عدالت نے یہ حکم اس وقت دیا، جب سراف نے اپنے بیان میں انہدامی کاروائی کو بدنیتی سے کی گئی کاروائی قرار دے کر کہا کہ چونکہ یہ مہاراشٹرا حکومت کے خلاف ان کے موکلہ کے بیان کے بعد ہوا ہے۔ صراف نے کہا کہ سنجے راوت نے اداکار کے خلاف "حرام خور" کہہ کر توہین آمیز زبان استعمال کی ہے اور کہا تھا کہ انہیں "سبق سکھانے" کی ضرورت ہے۔ اس مرحلے پر ، جسٹس کتھاوالانے ویڈیو کانفرنس کی سماعت میں کلپ چلانے کا مطالبہ کیا۔ کلپ چلنے کے بعد ، سنجے راؤت کے وکیل، ایڈوکیٹ پردیپ جے تورات نے جواباً کہا کہ ان کے مؤکل نے اپنے بیان میں رناوت کا نام نہیں لیا ہے۔ اس کے جواب میں جسٹس کتھاوالا نے تورات سے پوچھا کہ کیا عدالت اپنا بیان قلمبند کرسکتی ہے کہ راوت کنگنا رناوت کا ذکر نہیں کررہے ہیں۔ "کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے مؤکل نے اسے حرام خور نہیں کہا ہے؟ کیا ہم اس بیان کو ریکارڈ کرسکتے ہیں کہ آپ (راوت) نے درخواست گزار کو 'حرام خورنہیں کہا ہے؟" 
جب جسٹس کتھاوالا نے تورات سے پوچھا تو، تورات نے جواب دیا کہ وہ کل حلف نامہ داخل کریں گے۔