میں ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں دوبارہ واپسی کو روکوں گا: بائیڈن

واشنگٹن، 10نومبر (یو این آئی)امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں  امریکی صدر  جو بائیڈن   نے وضاحت کی کہ ریپبلکنز کو ایک بڑی سرخ لہر کی توقع تھی تاہم ایسا نہیں ہوا،ہم ڈونالڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپس آنے سے روکنے کے لیے کام کریں گے۔امریکی  صدرنے  گزشتہ شب وسط مدتی انتخابات کو جمہوریت کے لیے اچھا دن قرار  دیا۔انہوں نے دوسری صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے اپنے ارادے کا اعلان  کیا تاہم انہوں نے کہا اس کے حتمی فیصلے کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں  کروں گا۔بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وسط مدتی  انتخابات میں ووٹ جمہوریت کے لیے ایک شاندار دن تھا۔ڈیموکریٹک کیمپ ایک  قدامت پسند لہر کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو گیا جس کی وسط مدتی انتخابات  میں ہونے کی توقع تھی۔امریکی صدر نے وضاحت کی کہ ریپبلکنز کو  ایک بڑی سرخ لہر کی توقع تھی تاہم ایسا نہیں ہوا،ہم ڈونالڈ ٹرمپ کو وائٹ  ہاؤس واپس آنے سے روکنے کے لیے کام کریں گے۔بائیڈن نے کہا میں امریکی  مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریپبلکنز کے ساتھ مل کر کام کرنے  کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ امریکی عوام کی خدمت کے لیے  سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور وہ ملک کو دوبارہ جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔