شی جن پنگ تیسری بار چینی صدر کی حیثیت سے کامیاب، چینی فوج کے دوبارہ سربراہ مقرر

بیجنگ،23؍اکتوبر(ایجنسی)شی جن پنگ نے اتوار کے روز اہم کانگریس کمیٹی کے ایک ہفتہ طویل اجلاس کے بعد چین کے رہنما کے طور پر ریکارڈ تیسری مدت حاصل کی جس میں انہوں نے حکمران کمیونسٹ پارٹی پر اپنا کنٹرول مضبوط کیا اور بانی ماؤ زی تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور اور بااثر رہنما کے طور پر اب بھی برقرار ہے۔ژی نے چین کے لیڈر کے طور پر تیسری بار تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد انھوں نے مستقبل میں بڑے کام کرنے کا عزم کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں پوری پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے ہم پر اعتماد کیا ہے انہوں نے بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں تندہی سے کام کریں تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ہم اپنی پارٹی اور ہمارے لوگوں کے عظیم اعتماد کے قابل ہیں۔