برطانوی وزیر اعظم کا استعفیٰ

لندن، 20 اکتوبر (یو این آئی) برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔محترمہ ٹرس نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد آج اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔اسکائی نیوز نیوز کے مطابق محترمہ ٹرس نے کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ موجودہ صورتحال میں میں نے وہ مینڈیٹ کھو دیا ہے جس کے لیے مجھے کنزرویٹو پارٹی نے منتخب کیا تھا۔ چنانچہ میں نے ہز میجسٹی دی کنگ سے بات کی اور انہیں بتایا کہ میں کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے طور پر استعفیٰ دے رہی ہوں۔ محترمہ ٹرس نے کہا کہ جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہیں کیا جاتا وہ وزیر اعظم رہیں گی۔ توقع ہے کہ اگلے ہفتے پارٹی کے نئے سربراہ کا انتخاب کر لیا جائے گا۔