روسی شہر بلگورود میں ایک فوجی تربیتی مرکز پر حملہ، 11 افراد ہلاک

ماسکو :(ایجنسی)روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین سے ملحقہ بلگورود کے علاقے میں ایک روسی فوجی ٹریننگ سینٹرپر حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 15 دیگرزخمی ہوگئے ہیں۔ روس نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔وزارت دفاع کی طر فسے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ سابق سوویت یونین سےتعلق رکھنے والے علاقے سے آنے والےعناصرنےمشین گنوں سے فائرنگ کی۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج کے زیرانتظام ایک ٹریننگ کیمپ میں یوکرین کے خلاف جنگ میں رضا کارانہ طور پرحصہ لینے کے لیے آئے افراد کونشانہ بازی کی تربیت دی جا رہی تھی۔ اس دوران دہشت گردوں نے مشین گنوں اور خود کار ہتھیاروں سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ روسی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ بلگورود شہر میں فوج کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔بلگورود کے علاقے کے گورنرفیا چیسلاف گلاد کوف نے بتایا کہ آئل ڈپو میں آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب ہم پر بمباری کی گئی۔