کورونا کے بعد ہندوستان نے ترقی کی رفتار بڑھا دی: سیتا رمن

واشنگٹن، 13 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ ہندوستان نے کورونا وبا کی وجہ سے معیشت میں بڑے پیمانے پر مندی کے بعد طویل مدتی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ فوری اقتصادی ضروریات کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے ترقی کو تیز کیا ہے۔محترمہ سیتا رمن نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر جی۔20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ میں کہی۔ اس دو روزہ میٹنگ میں محترمہ سیتا رمن کئی سیشنوں سے خطاب کریں گی۔اسی طرح کے اس پہلے اجلاس میں عالمی معیشت نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی، عالمی خطرات اور پالیسی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے اپنے خیالات پیش کیے۔ ہندوستان میں بحالی کی کہانی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی زبردست کمی کے بعد ہندوستان نے طویل مدتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کی فوری ضروریات کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔انہوں نے پالیسی میں تعاون بڑھانے، خطرات سے نمٹنے کے تجربات کے اشتراک کی بھی اپیل کی۔