ایرانی طیارہ چین کے گوانگ جھاو میں ہوا لینڈ

بم کی دھمکی نکلی جھوٹی، گھنٹوں تک مچا رہا ہنگامہ بیجنگ،03؍اکتوبر(ایجنسی) ہندوستان، چین اور ایران کے لئے راحت بھری خبر ہے۔ تینوں ممالک میں ہنگامہ مچانے کے بعد خبر ملی ہے کہ مہان ایئر کی فلائٹ نمبر ڈبلیو-581 بغیر کسی پریشانی چین کے گنوانگ جھاو پہنچ گئی ہے۔ دراصل، اس فلائٹ نے ایران کی دارالحکومت تہران سے چین کے گنوانگ جھاو کے لئے پرواز بھری تھی۔ لیکن پیر کی صبح جب اس نے ہندوستانی فضائیہ علاقے کے اوپر انٹری کی تو کہیں سے بم کی دھمکی ملی۔ یہ دھمکی ملنے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے اس فلائٹ کو روکنے کے لئے اپنے جنگی طیارہ سخوئی سو-30MKI اس کے پیچھے بھیجے۔اس حادثہ سے متعلق ہندوستانی فضائیہ نے بیان میں کہا، ’طیارہ کو پہلے جے پور یا پھر چندی گڑھ میں اتارنے کا متبادل دیا گیا تھا۔ حالانکہ پائلٹ نے کہا کہ وہ دونوں میں سے کسی بھی ہوائے اڈے پر طیارہ نہیں اتارنا چاہتا ہے‘۔ بیان میں کہا گیا کہ کچھ دیر بعد تہران سے بم کی اطلاع کو نظر انداز کرنے کا پیغام ملا، جس کے بعد طیارہ نے اپنے آخری مقام کی طرف سفر جاری رکھا۔بیان میں کہا گیا ہے، ’ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ سبھی قدم وزارت شہری ہوا بازی اور شہری ہوابازی کی سیکورٹی بیورو (بی سی اے ایس) کے ساتھ مشترکہ طور پر مقررہ عمل کے تحت اٹھائے گئے تھے‘۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ علاقے میں پرواز کے دوران ایرانی طیارہ ہندوستانی فضائیہ کے قریبی رڈار کی نگرانی میں تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی طیارہ جب ہندوستانی فضائیہ میں تھا، تب دہلی ہوائی اڈے کا ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) مسلسل ہندوستانی فضائیہ کے رابطے میں تھا۔