دپیکا پڈوکون نے اپنی سہ لسانی فلم کے شریک اسٹار پربھاس کو پرتپاک استقبال کیلئے شکریہ!

ممبئی،23جولائی(ایم ملک)اس ہفتے کے آخر میں ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اعلان دیکھنے میں آیا جہاں اگلی فلم کا اعلان وج جینتی موویز نے پین انڈین  کی اپیل کے ساتھ ایک سہ لسانی کے طور پر کیا ہے۔ اشون ناگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا پڈوکون اور پربھاس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں نے اپنے  سوشل  میڈیا پر اس فلم کے بارے  میں  پوسٹ  کیا ہے۔ پربھاس لکھتے  ہیں ، We are ve ry ex cited to have @ deepik apadu  kone on boa  rd, welc ome۔اور  اب ، دپیکا پڈوکون نے  پربھاس کی پوسٹ پر شیئر کیا ، "پرتپاک استقبال کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ! میں اس حیرت انگیز سفر کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کرسکتی،اس اعلان کے بعد سے ہی دونوں سپر اسٹار کے مداحوں نے خوشی منائی۔ پین انڈین  فلم کی شوٹنگ تین زبانوں - ہندی ، تمل اور تیلگو میں ہوگی۔یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے ، جو ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم 'باہوبلی' سے بڑی ہے۔ یہ سائنس فکشن صنف کی فلم ہوگی۔اس پروجیکٹ کو وجئینتی موویز ، پروڈیوسر سی اشوانی دت ، شریک پروڈیوسر سوپنا اور پرینکا دت اور ہدایتکار اشون ناگ نے ممکن بنایا ہے۔