ایشوریا اور آرادھیا بچن بھی کورونا متاثر

ممبئی،12 جولائی(یواین آئی)مشہور اداکار امیتابھ بچن کی بہو اور مشہور اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ ایشوریا اور ان  کی آٹھ سالہ بیٹی آرادھیا کی کورونا جانچ  پازیٹو آئی ہے۔امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ہفتے کو ہی کورونا پازیٹو ہونے کے بعد ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں۔سپراسٹار کی بیوی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔