بالی وڈ کی مشہور کوریو گرافر سروج خان کا انتقال

ممبئی، 3 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ کی معروف کوریو گرافر سروج خان کا جعمہ کی رات حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب گورونانک استپال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 71 برس کی تھیں۔وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھیں۔ ذیابیطس سے متاثرہ سروج خان کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد ممبئی کے باندرا واقع گورو نانک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے جمعہ کی رات ایک بجکر 52 منٹ پر آخری سانس لی۔
انہوں نے سال 1983 میں فلم ’ہیرو‘ میں کوریو گرافر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ کوریو گرافر کے طور پر انکی آخری فلم ’کلنک‘ تھی۔