شام میں اسرائیلی حملے میں ایک ہلاک، پانچ زخمی

دمشق، 9 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) شام میں اسرائیلی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع شامی سکیورٹی فورسز نے جاری اپنے ایک بیان دی۔قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے شام کی سرزمین سے طیارہ شکن میزائل داغے جانے کے جواب میں شامی فضائی دفاع پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اسرائیلی حملے کے نتائج کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حملے میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے"۔اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی تھی کہ شام کا فضائی دفاعی نظام دمشق پر حملے کا جواب دے رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ شام کی طرف سے طیارہ شکن میزائل داغے جانے سے شمالی اسرائیل میں راکٹ سائرن بجائے  گئے تھے۔