پاکستان میں کورونا کے 348 نئے معاملوں کی تصدیق

اسلام آباد، 29 دسمبر (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 348 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بدھ کو یہ معلومات دی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرین کی کل تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہو گئی ہے۔پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے منگل کو کہا کہ پیر کو ملک میں متاثرہ معاملوں میں سے 75 اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔اس دوران پاکستان میں کورونا انفیکشن سے مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 918 ہو گئی اور اس وبا کو 192 مریضوں نے شکست دی، اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12,55,396 ہوگئی  ہے۔پاکستان کا جنوبی صوبہ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد 4,81,096 ہے اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبہ ہے جن کی کل تعداد 4,44,752 ہے۔