سعودی تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے "عصامیون" ایوارڈ کے نئے سیزن کا آغاز

  ریاض،29نومبر(ایجنسی) سعودی عرب میں کاروباری اور تخلیقی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینےوالے شہریوں کی حوصلہ افزائی مدد کے لیے’عصامیون‘ ایوارڈ کے نئےسیزن کا آغازہو گیا ہے۔سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبوں کے متعدد رہ نماؤں، صحت، صنعت، سیاحت، انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارتوں کے نمائندوں اور سعودی چیمبرز کی فیڈریشن کی شرکت کی موجودگی میں محمد السبیعی نے’عصامیون‘ ایوارڈ کے چوتھئ سیزن 2022 کا ریاض میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں افتتاح کیا۔ "عصامیون" اقدام جو 2019 سے شروع کیا گیا کا مقصد سعودی تاجروں، اختراعی اور اہم منصوبوں کے مالکان کی مدد کرنا اور ان کے عزائم کو پورا کرنے میں مدد کرنا، ترقی اور توسیع کے مواقع تلاش کرنا، قومی ترقی اور وژن 2030 کے اہداف کےحصول میں معاونت فراہم کرنا تھا۔اس اقدام کو اس سال چار مختلف ٹریکس "بہترین کاروباری"، "بہترین تجارتی پروجیکٹ"، "بہترین صنعتی پروجیکٹ"، اور "بہترین صحت پروجیکٹ" کےساتھ شروع کیاجائےگا۔جیتنے والوں کوچارلاکھ ریال مالیت کے انعامات دیے جائیں گے۔