عراق کے وزیراعظم الخدیمی ڈرون حملہ میں زخمی

بغداد، 7 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) عراق کے وزیراعظم مصطفی الخدیمی اتوار کی صبح ایک ڈرون حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ العرابیہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں عراق کے وزیراعظم کے گھر کو ہدف بناکر راکٹ داغا گیا ۔ اس حملے میں الخدیمی اور ان کے کئی محافظین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں گرین زون کے پاس بھی شدیدگولہ باری ہوئی ہے۔سلامتی دستوں نے بتایاکہ الخدیمی کے گھر پر حملے میں شامل ایک ڈرون کو پکڑلیا گیاہے۔