کردار سازی تعلیم کا اعلی ترین مقصد:پروفیسر صدیقی محمد محمود

مانو و الحق سوسائٹی کے زیر اہتمام دینی مدارس کے مدرسین کے تربیتی پروگرام کا انعقاد
الحیات نیوز سروس
حیدرآباد، 4 جنوری: کردار سازی تعلیم کا اعلیٰ ترین مقصدہے۔ اس خیال کا اظہار پروفیسرصدیقی محمد محمود، OSD-II و ڈین،اسکول برائے تعلیم و تربیت ، مانو نے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور الحق ایجوکیشنل سو سائٹی، حیدرآباد کے اشتراک سے اساتذہ مدارس کے لیے 4 جنوری 2023 کو جامع  الحق ،سنگاپور،گجویل،سدی پیٹ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ، جناب غوث محی الدین، جنرل سیکریٹری،الحق ایجوکیشن سو سائٹی، حیدرآباد نے تمام مہمانوں و شرکاءکا استقبال کیا۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر ،مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ٔ اردو ذریعۂ تعلیم نے تر بیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ جناب سید قاسم نے افتتاحی اجلاس کی کار وائی چلائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ 
قبل ازیں، مولانا سید نظیر کے تلاوت قرآن سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔ اس پروگرام میں گجویل کے دینی مدارس سے تقریباً 150 اساتذہ نے شر کت کی۔پہلے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود نے ”دینی تعلیم کی اہمیت اور معلم کی ذمہ داریاں“ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ دوسرے تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر سید امان عبید،اسو سی ایٹ پروفیسر، ڈی ڈی ای اورڈاکٹر سید عمر فاروق، اسسٹنٹ پروفیسر،، ڈی ڈی ای، مانو نے ناظرہ قرآن: طریقہ تدریس اور حکمت عملیاں کے عنوان پر لکچر دیا۔ تیسرے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ،ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی، مانو نے معلمین کا پیشہ ورانہ فروغ پر روشنی ڈالی۔چو تھے اجلاس میں ڈاکٹر جرار احمد، شعبۂ تعلیم و تربیت، مانو نے فارغین مدرسہ کے لیے د نیوی تعلیم کی اہمیت اور مواقع کے موضوع پر اساتذہ کو مخاطب کیا۔آخر میں اساتذہ کو سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔