ووٹر ووٹ دے کر آئین کے ذریعے دئے گئے اپنے حقوق کا استعمال کریں: کے روی کمار

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 23 مئی:چیف الیکشن آفیسر کے۔ روی کمار نے آج دمکا ضلع کے شہری علاقے میں واقع دو پولنگ اسٹیشن عمارتوں کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے آدرش مڈل اسکول، گاندھی نگر اور گورنمنٹ سینٹرل گرلز مڈل اسکول، دمکا کا معائنہ کیا اور ووٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ووٹنگ کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز کی تیاری میں معمولی کوتاہیوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹنگ فیصد کو بہتر بنانے کے لیے بہت کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عام ووٹرز سے اپیل کی کہ ووٹ ڈالنا شہریوں کا اہم حق ہے۔ ہر ووٹر کو اپنا حق سمجھنا چاہیے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔
 انہوں نے ووٹر گائیڈ کی تفصیلات، اے ایس ڈی لسٹ، پولنگ اسٹیشن آگاہی گروپ سے متعلق فہرست، جن کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے، ویسے ووٹرزکی تفصیلات سے متعلق فہرست، رنگین ووٹر شناختی کارڈ سے متعلق تفصیلات، بلیک اینڈ وائٹ ووٹر شناختی کارڈ رکھنے والے ووٹرز کی تفصیلات، رضاکاروں کی خدمات وغیرہ سے متعلق مختلف کاغذات کا مشاہدہ کیا اور انہیں اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔مسٹرکمار نے تمام بی ایل او کو رنگین ووٹر لسٹیں دینے کی ہدایت کی۔ رضاکاروں کی خدمات سے متعلق فہرست کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف 14 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کوہی رضاکار بنایا جائے اور انہیں ووٹنگ کے دن کے لیے تربیت دے کر تیار کیا جائے۔ انہوں نے اے ایس ڈی کی فہرست کا بھی جائزہ لیا اور اس میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا، نیزووٹرانفارمیشن سلپ کے تقسیم کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ووٹر لسٹ میں شامل ہونے والے نئے ووٹرز میں ووٹرکو فوٹو کے ساتھ ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے اور ان کے درمیان ووٹر انفارمیشن سلپ کے تقسیم کے کام کے بارے میں معلومات لیتے ہوئےانتخابی تیاریوں کی کمیوں کو دور کرنے کی بھی ہدایات دی۔چیف الیکٹورل آفیسر کے معائنہ کے دوران، دمکا ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر-کم-ڈپٹی کمشنر انجانیولو ڈوڈے اور انتخابی کام سے متعلق افسران موجود تھے۔