نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر میںہوئے دھماکے کے باعث دو افراد ہلاک

ابوجا، 3 فروری (یو این آئی/ ژنہوا) نائیجیریا کے صوبہ اوگن میں بدھ کو ایک پٹرول ٹینکر میں دھماکہ ہوجانے سے دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع  مقامی پولیس نے   دی ہے۔صوبے کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے کمانڈر احمد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ لاگوس-عبادان ایکسپریس وے کےکنارے واقع ساگامو میں ہوئے حادثہ کی زدمیں  تین گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل آئے ہیں۔ مسٹر عمر نے بتایا کہ حادثہ ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتاری کی وجہ سے  اچانک ٹینکر  میں دھماکہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔