افغانستان: سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا قتل

کابل،10؍ستمبر(ایجنسی)افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا طالبان نے قتل کر دیا ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق امراللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ صالح کے ساتھ طالبان نے پہلے زد و کوب کیا اور پھر اس کے بعد بے رحمی سے ان کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ پنج شیر کا بتایا جا رہا ہے جہاں پر اب بھی طالبان کی جدوجہد جاری ہے۔