اب 38 کوئلہ کانوں کی ہی ہوگی نیلامی

نئی دہلی،3 ستمبر (یواین آئی) کوئلہ وزارت نے تجارتی کان کنی کے لئے ماضی میں اعلان کردہ 41 کوئلہ کانوں کی فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے پانچ کوئلہ کانوں کو فہرست سے ہٹا کر تین نئی کوئلہ کانوں کو شامل کیا ہے جس سے اب نیلامی کی فہرست میں 38 کوئلہ کان رہ گئی ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ 18 جون کو تجارتی کان کنی کےلئے 41 کوئلہ بالک کی نیلامی کے عمل کا افتتاح کیا تھا۔ کوئلہ کی وزارت نے جمعرات کو نئی فہرست جاری کی جس میں پہلے کی فہرست کے مورگا جنوبی ،فتح پور مشرقی ،مدن پور (شمالی)،مورگا -2 اور سیانگ کے کوئلہ کانوں کو ہٹادیا گیا ہے اور چھتیس گڑھ کے دولیسرا ،جیرکیلا اور جھارپالم تانگرگھاٹ کوئلہ کانوں کو شامل کیا گیا ہے۔نئی فہرست میں برہماڈیہ ، چملہ ، چتر پور ، چوریٹانڈ تلائیا، گونڈولپارہ ، شمالی دھاڈو ، راجھرہ شمالی ، سیرگھڈا ، ارما پہاڑیاٹولاکوئلہ کان ، اڈیشہ کے چیندی پاڑا ، مچھا کاٹا اور مہاندی ، رادھیکا پور (مشرق) ، رادھیکا پور (مغرب) ، برہمنبل اور کردھابھل جھارکھنڈ میں شامل ہیں اور کورالوئی (اے) نارتھ کوئلہ کان ، مدھیہ پردیش کے اورتن ، مارواٹولاسیکٹر چھ اور سیکٹر آٹھ ، دھیرولی ، بندھا ، اورتان شمالی ، تھیسگوڈا بی / رودرپوری ، شاہ پور مشرق، شاہ پور مغرب ، مرکی بڈکا ، گوٹیٹوریا مشرق اور گوٹوریٹیا مغرب کوئلہ کان،چھتیس گڑھ کے گیرے-پالما چار / 1 اور گیر پامما چار / 7 ، شنکر پور بھٹگاؤں 2 ایکسٹینشن ، سوندھیا ، دولیسرا ، جیرکیلا، جھارپالم تانگر گھاٹ کوئلہ کان اورمہاراشٹر کے تکلی جینا بیلورا (شمالی) اور تکلی بیلورا (جنوب) اور مرکی منگلی کوئلہ کان شامل ہیں ۔