ملک کی سالمیت اور اتحاد کیلیے خطرہ

پب جی سمیت 118 چینی ایپ پر پابندی
نئی دہلی، 02 ستمبر (یواین آئی) پب جی اور ایپ لاک سمیت 118 چینی موبائیل ایپ پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ الیکٹرونکس اور انفارمیشن  تکنالوجی کی وزارت نے آج کہا کہ ’ابھرتے خطروں کے مدنظر 118 موبائیل ایپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ دستیاب اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ملک کی خودمختاری ، اتحاد ، ملک کی سلامتی  اور معاشرتی نظام کے لئے خطرہ بن سکتے تھے ۔جن 118موبائیل ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پب جی گیم اور ایپ لاک کے علاوہ وی چیٹ اور ایم وی ماسٹر بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے جون میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کردی تھی ۔وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے ان موبائیل ایپ کے غلط استعمال کی شکایت مل رہی تھی ۔ یہ صارفین کا ڈاٹا چراکر غیرقانونی طور پر ملک کے باہر بھیج رہے تھے۔ڈیٹا اور معلومات باہری ممالک سے شیئر کرکے ایپس یوجرس اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے جس کی وجہ سے ان ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔  ایپ پر پابندی کے لئے وزارت داخلہ کے ماتحت ہندوستانی سائبر کرائم کمبی نیشن سینٹر نے بھی اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
جن ایپ پر آج پابندی عائد کی گئی ہے
 ان کے نام اس طرح ہیں :۔
اے پی یو ایس لانچر پرو۔تھیم۔ لائیو وال پیپرس، اسمارٹ،اے پی یو ایس لانچر پرو تھیم، کال شو، وال پیپر ، ہائیڈایپس۔
 اے پی یو ایس سیکیورٹی۔ اینٹی وائرس ، فون سیکیورٹی ، کلینر،اے پی یو ایس ٹربو  کلینر 2020 - جنک کلینر ،  اینٹی وائرس، اے پی یو ایس فلیش لائٹ۔ فری اینڈ برائٹ ،کٹ کٹ، کٹ آوٹ اینڈ فوٹو بیک گراونڈ ایڈیٹر۔ بائدو۔بائدو ایکسپریس ایڈیشن،فیس یو ۔ انسپائر یور بیوٹی ۔ شیئر سیو بائی شیومی ۔کیمکارڈ ۔ کیم کارڈ بزنس۔کیم کارڈ فار سیلس فارس ۔ کیم  او سی آر۔ این  نوٹ۔ ووی میٹنگ۔ سپر کلین ۔ وی چیٹ ریڈینگ ،گورنمنٹ وی چیٹ۔ اسمال کیو بروش۔ٹینسنٹ وی یو این۔ پی ٹو۔ وی چیٹ ورک۔ سائبر ہنٹر۔ سائبر ہنٹر لائیٹ، نوائس آوٹ ۔ نو رولس ۔ جسٹ فائٹ ،سپر میچا چیمپئنس۔لائف آفٹر ۔ڈان آٖف ازلیس۔ لوڈو ورڈ۔ لوڈو سپراسٹار۔ چیس رش۔ پب جی موبائیل نارڈک میپ۔پب جی موبائیل لائیٹ ۔ رائز آف کنگڈس۔ لاسٹ کروسیڈ۔ آرٹ آف کنکیسٹ ۔ ڈارک  ہوریزن ، ڈینک ٹینکس ،وار پاتھ، گیم آف سلطان۔ گیلری والٹ ، اسمارٹ ایپ لاک ،میسج لاک ۔ہائیڈ ایپ ،ایپ لاک،ایپ لاک لائٹ ،ڈیوئل اسپیس،جیک جیک پرو، جیک جیک لائیو ۔ میوزک ایم پی تھری پلیئر،میوزک پلیئر،ایچ ڈی کیمرہ سیلفی بیوٹی کیمرہ ،کلینر ۔ویب براوزر اینڈ فاسٹ ایکسپلوررویڈیو پلیئر آف فارمیٹ فار اینڈرائیڈ ،فوٹوگیلری ایچ ڈی اینڈ ایڈیٹر ، میوزک پلیئر۔ باس بوسٹر ۔ فری ڈاونلوڈ ، ایچ ڈی کیمرہ ۔ بیوٹی کیم ود فلٹرس اینڈ پنورما۔ایچ ڈی کمیرہ پرو اینڈ سیلفی کیمرہ۔ میوزک پلیئر۔ ایم پی تھری پلیئر اینڈ 10بینڈس ایکلائزر ،گیلری ایچ ڈی ۔