مشر قی سنگھ بھوم میں 1099 اور رانچی میں 758فعال مریض

الحیات نیوز سروس
   رانچی،24؍جولائی:جھارکھنڈ میں گزشتہ ایک پکھواڑے کے دوران کورونا متاثر نئے مریضوں کے ملنے کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے کئی ضلعوں کے کووڈ وارڈ میں بیڈ کی تعداد کم پڑ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ کووڈ بلیٹن کے مطابق 23جولائی تک ریاست میں 7166کورونا متاثرمریضوں کی شناخت ہوئی ہے، اس میں سب سے زیادہ 1099مریض مشرقی سنگھ بھوم ضلع میںملے ہیں، جن میں 697فعال متاثر مریضوں کاعلاج اسپتال میں چل رہاہے۔وہیں سب سے زیادہ 758 فعال متاثر مریض رانچی ضلع میں ہیں۔ رانچی میں اب تک 1061کورونا متاثر مریض ملے ہیں، جن میں سے 291 مریض صحت مند ہوکر گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔ جھارکھنڈ میں فی الحال کورونا متاثر فعال مریضوں کی تعداد 3845ہے، جبکہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 3254ہے۔