مہندر سنگھ دھونی گروڑ ایرو اسپیس کے شیئر ہولڈر اور برانڈ ایمبیسیڈر بنے

ممبئی، 6 جون (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو گروڑ ایرو اسپیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر اور شیئر ہولڈر مقرر کیا ہے۔سابق کپتان دھونی نے کہا، "میں گروڑ ایرواسپیس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اورایرواسپیس کے پیش کردہ منفرد ڈرون حل کے ساتھ ان کی ترقی کی کہانی کودیکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔گروڑ ایرواسپیس کے بانی اورسی ای اواگنیشور جئے پرکاش نے دھونی کو گروڑ سے جڑنے پر کہا، ’’گروڑ ایرواسپیس ترقی کے بارے میں پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی وہ ماہی بھائی کے پرستار رہے ہیں اور انہیں گروڑ ایرواسپیس فیملی کا حصہ دیکھنا ایک خواب کے پورا ہونا جیسا ہے۔اگنیشور نے کہا کہ ماہی بھائی لگن کا مظہر ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ کیپٹن کول کاہمارے ساتھ شامل ہونا ہماری ٹیم کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گا۔انہوں نے کہا کہ گروڑ ایرواسپیس ہندوستانی ڈرون منظر نامے میں ایک اہم جزو ہے اوروہ مضبوطی سے ہندوستان کا پہلا ڈرون یونیکورن اسٹارٹ اپ بننے کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروڑایرو اسپیس 300 ڈرونز اور 500 پائلٹس کے ساتھ 26 شہروں میں کام کر رہا ہے اور حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گروڈ ایرو اسپیس کی مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا تھا۔